مودی کی سالگرہ ،یوتھ کانگریس کا یوم بے روزگار

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر شہر میں یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی اسٹوڈنٹ تنظیم نے مشترکہ طورپر وزیراعظم نریندرمودی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر آج قومی یوم روزگار منایا۔اجمیر یوتھ کانگریس کے صدر یاسر چشتی کی قیاست میں دونوں تنظیموں کے عہدے داروں نے قیصرگنج میں واقع سرکاری سمرات پرتھوی راج چوہان یونیورسٹی چوراہے پر علامت کے طورپر مخالفت میں بے روزگاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سموسے اور کچوری کے ٹھیلے پر سموسے کچوڑی بناکر مفت تقسیم کئے ۔