نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تمام اہلکاروں کو فورس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے اور قوم کے تئیں ان کے غیر متزلزل لگن اور مضبوط جذبے کی تعریف کی ہے ۔ مودی نے ہفتہ کو ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہاکہ یومِ تاسیس کے موقع پر سی آر پی ایف انڈیا کے تمام اہلکاروں کو میری نیک خواہشات۔ قوم کے لیے ان کی اٹوٹ لگن اور انتھک خدمات واقعی قابل تحسین ہیں۔ وہ ہمیشہ ہمت اور عزم کے اعلیٰ ترین معیارات پر قائم رہا ہے ۔ ہماری قوم کو محفوظ رکھنے میں ان کا کردار بھی اہم ہے ۔ یہ فورس آج کے دن 1939 میں قائم ہوئی تھی۔ فورس کا ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میں ہے ۔ اس فورس میں ملازمین کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے ۔