مودی کی غلط پالیسیوں سے 14 کروڑ نوجوان بے روزگار: راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کوبراہ راست نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں 14 کروڑ نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مسٹر راہل گاندھی نے اتوار کے روز یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ، “جب مسٹر مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ۔ ایک بڑا خواب دکھایا، لیکن اس کا سچ یہ سامنے آیا کہ 14 کروڑ نوجوانوں کو ان کی غلط پالیسیوں نے بے روزگار کردیا”۔”آپ سب ‘روزگار دو پروگرام’ سے وابستہ ہوں اور یوتھ کانگریس کے ساتھ مل کر ملک کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں۔ میں یوتھ کانگریس کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، یہ آپ کا یوم تاسیس ہے ، لگے رہیے ، ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے یہ لڑائی لڑتے رہیں”۔