مودی کی گیارنٹی اور وارنٹی دونوں ختم ، چیف منسٹر ریونت ریڈی

   

راہول گاندھی اپوزیشن قائد کا عہدہ قبول کریں ، ملک کے 140 کروڑ عوام کی خواہش
حیدرآباد 8جون : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ مودی کی گیارنٹی اور وارنٹی ختم ہوگئی ہے ۔ راہول گاندھی کو قائد اپوزیشن کا عہدہ قبول کرنا چاہئے ۔ ملک کے 140 کروڑ عوام کی یہی خواہش ہے ۔ چیف منسٹر سی ڈبلیو سی اجلاس کیلئے دہلی پہونچے اس سے قبل میڈیا سے کہا کہ اب مودی کا رول صفر ہوگیا ۔ ان کی گیارنٹی و وارنٹی ختم ہوگئی ہے ۔ کانگریس قائد راہول گاندھی بیروزگار نوجوانوں ، کسانوں ، خواتین ، پچھڑے طبقات کے مسائل پر جدوجہد کرکے امید کی کرن بنے ہیں ۔ گذشتہ 10 سال میں ملک کے زرعی شعبہ کو غلط منصوبے اور قوانین تیار کرکے نقصان پہونچایا گیا ۔ کسانوں کے خلاف سیاہ قوانین تیار کئے جس کے خلاف احتجاج میں 700 سے زائد کسانوں شہید ہوگئے ۔ ہر سال 2 کرور ملازمتوںکرنے کا وعدہ کرکے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ پبلک سیکٹرس کو خانگی شعبوں کے حوالے کرکے نوجوانوں کو بیروزگار بنایا گیا ۔ راہول نے پہلے بھارت جوڑو یاترا کا اہتمام کیا پھر بھارت جوڑو نیائے یاترا کی ۔ عوامی مسائل پر ڈٹ کر اپنا موقف پیش کیا جس سے کانگریس مستحکم ہوئی اور لوک سبھا میں کانگریس کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے ۔ لہذا راہول گاندھی اپوزیشن کا عہدہ قبول کریں اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھاکر انہیں حل کرانے میں اہم رول ادا کریں ۔۔ 2