مودی کی 2 جولائی کو حیدرآباد آمد

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : وزیراعظم مودی 2 روزہ دورہ حیدرآباد کے لیے 2 جولائی کی دوپہر بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے ۔ وہ پارٹی قومی عاملہ کے اجلاس میں شرکت اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
مودی 3 جولائی کو پریڈ گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور رات میں قیام کے بعد 4 جولائی کی صبح بھیماورم کے لیے روانہ ہوجائیں گے ۔ مودی کے جلسہ عام سے خطاب کو کافی اہمیت دی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس خطاب سے ملک اور تلنگانہ کے عوام کو ایک نئی سمت ملے گی ۔ تلنگانہ کے ہر بوتھ سے پارٹی کارکن رضاکارانہ طور پر مودی کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے ۔ 35 ہزار بوتھس کے منجملہ ہر بوتھ کی جانب سے قومی عاملہ اجلاس کے لیے ہزار روپئے عطیہ دیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم مودی 4 جولائی کو بھیماورم میں الوری سیتاراما راجو کی 125 یں یوم پیدائش تقاریب میں حصہ لیں گے ۔۔