موسمیاتی تبدیلیاں: تپتے صحرا میں برفباری

   

ریاض : سعودی عرب کے شمالی علاقے الجوف نے شدید بارش اور برف باری کے بعد صحرا نے تاریخ میں پہلی بار برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ عرب میڈیا کے مطابق الجوف میں رواں ہفتہ کے آغاز میں بارش اور ڑالہ باری نہ صرف برف باری ہونے کی وجہ بنی بلکہ اس نے خطہ کی خشک وادیوں اور تپتے صحرا کو ایک نئی زندگی بھی دے دی ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات نے الجوف میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر خطہ کے گرد و نواح میں طوفانی بارش کی وارننگ جاری کر دی ہے،جب کہ بارش اور ڑالہ باری کے ساتھ تیز ہواوں کا امکان ہے۔