حیدرآباد ۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) موسم گرما میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مارچ کے اواخر تک دھوپ کی شدت میں مزید اضافہ ہوجانے کی پیش قیاسی کی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے دھوپ کی تمازت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہر کوئی اس سے پریشان ہے۔ حکومت کی جانب سے ہاف ڈے اسکولس چلائے جارہے ہیں۔ زو میں جانوروں کو ٹھنڈک فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسکولس ہاف ڈے کرنے کے بعد طلبہ بڑے پیمانے پر تالابوں اور نہروں کے پاس پہنچ کر پانی میں موج مستی کررہے ہیں۔ یہ تصویر پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول کی ہے جہاں اسکولی طلباء پانی میں تیراکی کررہے ہیں جہاں پر سیکوریٹی کے کوئی انتظامات نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں تالابوں کے پاس طلبہ کے غرقاب ہوجانے کے کئی واقعات منظرعام پر آئے۔ محکمہ آبپاشی، پولیس لازمین کی ذمہ داری وہ پانی کے پاس نگرنی کریں یا خانگی سیکوریٹی گارڈس کا کوئی انتظام کریں یا پھر خاردار دیوار لگائے۔ والدین کی بھی ذمہ داری ہیکہ وہ اپنے بچوں پر سخت نظر رکھیں۔ن