موسیقار شراون کا کمبھ میلہ سے واپسی کے بعد کورونا سے دیہانت

   

ممبئی : مشہور موسیقار جوڑی ندیم ۔ شراون کے شراون راتھوڑ کاکورونا سے دیہانت ہوگیا ہے ۔ ان کے بیٹے سنجیو نے بتایا کہ ان کی فیملی کمبھ میلہ میں شرکت کے بعد چند روز قبل واپس ہوئی تھی ۔ 66 سالہ شراون کو ممبئی کے ہاسپٹل میں پیر کو شریک کیا گیا اور گزشتہ روز ان کا دیہانت ہوگیا ۔ سنجیو کے مطابق ان کی ماں اور ان کا ایک بھائی کورونا پازیٹیو ہیں اور انہیں ہوم آئیسولین میں رکھا گیا ہے ۔ سنجیو کے مطابق کمبھ میلہ سے واپسی کے بعد سے ان کی فیملی وبائی بیماری میں مبتلا ہے ۔