حیدرآباد 28جون(یواین آئی) نلگنڈہ کے موسیٰ پراجیکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ پر حکام نے پانچ دروازوں کو ڈیڑھ فٹ اٹھاکر پانی چھوڑا۔فی الحال اس میں پانی کی آمد کا سلسلہ تھم گیا ہے ۔ یہاں سے 4169.34 کیوسک پانی چھوڑاگیا۔اس کی مکمل سطح آب 645فیٹ ہے ۔اس کی موجودہ سطح آب 643.61 فیٹ ہے ۔