موغادیشو میں کار بم دھماکہ‘ 8افراد ہلاک‘ 16زخمی

,

   

موغادیشو/16 جون (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دھماکا پارلیمان کی عمارت کے قریب ایک حفاظتی چوکی سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پہلے حملے کے بعد شہر کی ایک مرکزی شاہراہ پر دوسرا دھماکابھی ہوا، تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔