مولانا آزاد اردو یونیورسٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن کے انتخابات

   

حیدرآباد۔/19 فروری، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے۔ یونیورسٹی کے سیکشن آفیسر کے عہدہ تک غیر تدریسی عملے کی اسوسی ایشن نمائندگی کرتی ہے۔ ریٹرننگ آفیسر پروفیسر محمد عبدالعظیم نے نتائج کا اعلان کیا جس میں شیخ نوید مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔ اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے ان کی یہ چوتھی میعاد ہے۔ دیگر عہدیداروں میں بی بھکشاپتی نائب صدر، محمد شاہنواز علی قریشی جنرل سکریٹری، ایم اے نواز جوائنٹ سکریٹری، دھرم جیت سکریٹری، سید یوسف رضوی آرگنائزنگ سکریٹری اور رزاق شریف خازن کے عہدہ پر منتخب ہوئے۔ ان کے علاوہ سید غوث، محمد جاوید اور ایم اے قیوم کا اراکین کے طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے نومنتخب عہدیداروں اور ارکان کو مبارکباد پیش کی۔ر