مولانا آزاد اسٹیڈیم میں پہلی مصنوعی کلائمبنگ وال کی تیاری

   

جموں: جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کوہ پیمائوں کو پیشہ ور تربیت حاصل کرنے کے لئے بالآخر باہر جانے کی کوفت سے نجات مل ہی گئی کیونکہ مندروں کے شہر جموں کے قلب میں واقع مولانا آزاد اسٹیڈیم میں سال رواں کے ماہ اپریل کے آخر تک اپنی نوعیت کی پہلا مصنوعی کلائمبنگ وال (چڑھائی دیوار) تیار ہو رہی ہے ۔جموں وکشمیر مائونٹنیرنگ ایسو سی ایشن کے ارکین اور کوہ پیما اس پیش رفت سے انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف سپورٹ کلائمبنگ کی طرف سے تصدیق شدہ 3.90 لاکھ روپیے لاگت کی 15 میٹر اونچی دیوار پرکیٹس وال کے علاوہ لیڈ کلائمبنگ، بولڈرنگ، سپیڈ کلائمبنگ کے شعبوں میں سہولت فراہم کرے گی۔جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گل نے کہاکہہم بین الاقوامی معیار کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لئے پر عزم ہیں اور اس عزم کے تحت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت پر مولانا آزاد اسٹیڈیم میں پہلی کلائمبنگ دیوار تعمیر کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائوں کا دیرینہ خواب بالآخر شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے اور بہت جلد کوہ پیما یہاں تربیتی سیشنوں میں حصہ لیں گے ۔موصوف سیکریٹری نے یقین دہانی کی باقاعدہ تربیتی سیشنوں کے علاوہ قومی و بین الاقوامی سطح کے ماہرین کی نگرانی میں جموں و کشمیر کے کوہ پیمائوں کو سرٹیفائیڈ کورسز کرائے جائیں گے ۔دریں اثنا ایم اے جے کے کے صدر زورا ور سنگھ جموال نے مولانا آزاد اسٹیدیم میں یہ سہولیت فراہم کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا۔
شیئربازار نئی بلندی پر
ممبئی: امریکی پارلیمنٹ میں فیڈ ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی تقریر سے قبل، عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر بینکنگ، آئی ٹی اور ٹیک سمیت آٹھ گروپوں میں خرید و فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ آج نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ بی ایس ای کے 30شیئرزوالے حساس انڈیکس سینسیکس نے 408.86 پوائنٹس یا 0.55 فیصد کی چھلانگ لگائی اور پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کیا اور 74,085.99 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 117.75 پوائنٹس یا 0.53 فیصد بڑھ کر 22,474.05 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔