مولانا سید رابع حسنی ندوی کویونائٹیڈ مسلم فورم کا خراج

   

حیدرآباد14۔اپریل (سیاست نیوز) یونائٹیڈ مسلم فورم نے صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا سید رابع حسنی ندوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ فورم کے ذمہ داران مفتی صادق محی الدین فہیم صدر ، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا سید محمد قبول بادشاہ شطاری ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی ، مولانا میر قطب الدین علی چشتی ، جناب ضیاء الدین نیر، جناب سید منیر الدین احمد مختار (جنرل سکریٹری) اور دوسروں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مولانا کہ انتقال سے امت مسلمہ کا عظیم نقصان ہوا ۔ مولانا ایک جید عالم دین قابل ادیب اور بے باک رہنما تھے۔ دنیا کی انتہائی با اثر مسلم شخصیات میں ان کا شمار ہوتا تھا ۔ اللہ تعالیٰ مولانا کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائیں اور امت مسلمہ کو ان کا نعم البدل نصیب فرمائے۔ر