مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری کا انتقال

   

حیدرآباد : /16 جنوری (سیاست نیوز) مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری ولد حضرت سید شاہ صابر حسینی کا آج رات دیر گئے بعمر 80 سال انتقال ہوگیا ۔ مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری مشیر اعلیٰ عالمی کل ہند جمعیۃ المشائخ کے علاوہ دیگر کئی مذہبی تنظیموں اور فلاحی اداروں سے وابستہ رہے اور وہ شہر حیدرآباد کی سرکردہ علمی شخصیات میں شمار کئے جاتے تھے ۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ فرحت نگر دبیر پورہ میں /17 جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین خانقاہ صابری ، فرحت نگر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان شامل ہیں ۔ مزیدتفصیلات کیلئے فون نمبر : 9885378696 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔
کسانوں نے اپنے بیلوں اور مویشیوں کو اپنے گاؤں کی سڑکوں پر سجایا۔تلنگانہ میں، کنوما ریاست کی کاشتکاری کی ثقافت میں ایک خاص اہمیت کا دن ماناجاتا ہے ۔