موٹر سائیکلوں کے سارقین کی ٹولی گرفتار

   

نظام آباد ۔ اے سی پی نظام آباد مسٹر وینکٹیشور لو نے بتایا کہ ضلع میں سرقہ کی واردات میں کمی کیلئے پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں مسلسل سرقہ میں ملوث افراد پر پی ڈی ایکٹ بھی درج کیا جائیگا۔ مسٹر وینکٹیشور لو Vٹائون میں سارقین کی گرفتاری کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیااور تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ قلعہ چوراستہ پر نارتھ زون رورل انسپکٹر گروناتھ کی قیادت میں سب انسپکٹر راجیشور گاڑیوں کی تلاشی کررہے تھے کہ راجو ، اشوک ، پی چندرا بابو مشتبہ حالت مین پکڑے جانے پر انہیں تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے کا بتایا کہ شہر کے علاقوں میں موٹر سیکل کا سرقہ کیا ہے ان کے مکانوں پر دھاوا کرتے ہوئے 7 بائیکس برآمد کئے گئے جس کی مالیت 3لاکھ روپئے ہے ۔ سارق چندرا بابو قبل از بھی Iٹائون پولیس میں موٹر سیکلوں کے سرقہ میں گرفتار شدہ ہے یہ تینوں کورونا کے باعث کام کاج نہ ہونے کے باعث آسان طریقہ سے پیسے کمانے کیلئے موٹر سیکلوں کا سرقہ کیا کرتے تھے انہوں نے گرفتار کرتے ہوئے 7 بائیک برآمد کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ انہوں نے عوام سے چوکسی برتنے کی اپنی گاڑیوں کی حفاظت کرنے کی خواہش کی ۔