موٹر گاڑیوں کا خطرناک اسٹنٹ،پولیس کارروائی میں پانچ موٹر سائیکلیں اور کار ضبط

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : آئی ۔ ٹی کاریڈار میں بائیک ریسنگ اور خطرناک بائیک اسٹنٹ کرنے والے افراد کے خلاف سائبر آباد پولیس نے سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس کوکٹ پلی زون محترمہ رشی راج کی نگرانی میں خصوصی کارروائی کی گئی اور اس دوران پولیس نے 5 موٹر سائیکلوں اور ایک کار کو ضبط کرلیا ۔ ڈی سی پی رشی راج نے بتایا کہ سائبر آباد پولیس علاقہ اور علاقہ کی عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ لہذا ان علاقوں اور حدود میں کسی قسم کی غیر سماجی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل بائیک اسٹنٹ اور کار و موٹر سائیکل پر ریسنگ کی ڈرون سے نظر رکھی جائے گی اور ایسے افراد کو جوان سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ نو پارکنگ میں گاڑی رکھنے والوں کو ڈی سی پی نے سخت نتائج کا انتباہ دیا اور کہا کہ ٹرافک چالانات کی عدم ادائیگی اور زیر التواء چالانات کی فوری یکسوئی کرنے چاہئے بصورت دیگر ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی سی پی رشی راج نے کہا کہ بائیک اور کار ریسنگ اور کرتب بازی دیگر شہریوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی ایم سدرشن دیگر موجود تھے ۔۔ ع m/b