پنجاب۔ قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے اور موگا کے ڈپٹی کمشنر دفتر کی چھت پر خالصستان کا مبینہ پرچم لہرانے والے تین لوگوں کے خلاف مقدمہ کا اندراج اورگرفتاری عمل میں لائی گئی ہے‘
ضلع پولیس نے اتوار کے روز اس واقعہ کی جانکاری دی ہے۔مذکورہ جرم انجام دینے والوں کے نام اکشا دیب سنگھ(19)‘ جسپال سنگھ او راندرجیت سنگھ گل ہیں۔
اسبات کی جانکاری دیتے ہوئے سینئر سپریڈنٹ آف پولیس موگا ہر منبیر سنگھ گل نے کہاکہ مذکورہ ملزم جسپال سنگھ ایک انٹرنٹ کیفے چلاتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ وہ دیگر ملزمین کے ساتھ خالصستان کے متعلق ان لائن مواد تک رسائی کی‘
وہیں انہیں ایک ویڈیوہاتھ لگا جس میں ممنوعہ ”سکھ برائے انصاف“ تنظیم کے گروپتونت سنگھ پانون نے سرکاری عمارتوں پر خالصستان کا پرچم لہرانے والوں کو 2500امریکی ڈالر انعام دینے کی پیش کررہا ہے۔
اس کے ردعمل کے طو رپر مذکورہ ملزمین جہاں پر سے پانون کا ویڈیو ان کے ہاتھ اس واٹس ایپ گروپ کے رابطے میں ائے تاکہ مزید جانکاری حاصل کرسکیں‘
جنھوں نے انہیں حوصلہ دیا اور اہم سرکاری عمارتوں پرزیادہ سے زیادہ خالصستان کا پرچم لہرانے او رقومی پرچم کی توہین کرنے کے لئے لالچ بھی دی تھی۔
ایک دن قبل علاقے کی ریکارڈنگ کرنے کے بعد 14اگست کے روز ان ملزمین نے ڈی سی دفتر پر خالصستانی پرچم لہرایاتھا۔
ائی پی سی کی دفعات 115‘121‘121اے‘153اے‘153بی‘506اورقومی اعزاز کی توہین سے بچاؤ کے ایکٹ 1971کی دفعہ 2اور ائی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66ایف کے ساتھ
یو ا ے پی اے ایکٹ کے دفعات10‘11‘13کے تحت موگا پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔
ڈی ایس پی برجندر سنگھ بھولار اور ڈی ایس پی ایس ڈی موگا کی نگرانی میں ایک ٹیم ملزمین اندرجیت سنگھ اور جسپال سنگھ کو موگا لانے کے لئے دہلی گئی۔
تہاڑ جیل کے ڈیوٹی مجسٹریٹ سے انہوں نے ملزمین کی ریمانڈ محفوظ کرلیاہے۔
پولیس ریمانڈ کے بچاؤ میں ملزمین کو موگا کے مقامی عدالت میں پیش کیاجائے گا