بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے 25 دسمبر کو اندور میں منعقد ہونے والے حکم چند مل کے پروگراموں کی تیاریوں کے سلسلے میں وزارت میں افسران کی میٹنگ کی۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ پروگرام 25 دسمبر کو اندور کے کنکیشوری دھام میں منعقد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس پروگرام میں ورچول شامل ہوں گے ۔ یہ پروگرام اندور میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم گڈ گورننس پر منعقد کیا جائے گا، جس میں حکم چند مل کے مزدوروں کو ان کے حقوق دیئے جائیں گے ۔ مزدوروں کے واجبات تقریباً 30 سال سے باقی ہیں۔ وزیراعظم پروگرام میں کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔اجلاس میں انہوں نے عہدیداروں سے ریاست کی دیگر بند ملوں اور ان کے کارکنوں کی زیر التواء ادائیگیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی۔