حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں پہلے مرحلے میں مویشیوں کی تقسیم کا پروگرام شروع کریں۔ اس پروگرام کو کورونا کی وباء کے پیش نظر التواء میں رکھا گیا تھا ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ اس پروگرام کو فوری مکمل کیا جائے ۔ یہ پروگرام ریاست میں مویشی ( بکرے ) 75 فیصد سبسڈی پر استفادہ کنندگان میں تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا تھا ۔ یہ مویشی گولا کوروما برادری میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس کا پہلا مرحلہ ریاست میں کورونا کی وباء کے پیش نظر التواء میں رکھا گیا تھا ۔ چیف منسٹر نے اب اس پروگرام کے پہلے مرحلے کو شروع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔