مٹ پلی اور اطراف کے علاقے زیر آب کاعوام کو مشکلات درپیش

   

مٹ پلی : مٹ پلی ڈیویژن اور اطراف کے علاقے ابراہیم پٹنم ، ملاپور منڈلوں کے علاوہ مواضعات ، آتماکور ، ویلولہ ، بنڈہ لنگاپور ، کستاپور ، یامہ پور ، کونڈہ پور ، ایرونڈی ، کونڈریکڑ، ویم پیٹ ، متیم پیٹ ، چٹاپور ، آراپیٹ ، پداپور وغیرہ علاقوں میں تین دنوں سے سلسلہ وار بارش سے نشیبی علاقے اور چند سڑکیں زیر آب ہوگئے جس کی وجہ سے مقامی عوام کو مشکلات درپیش رہے ۔ مٹ پلی میونسپل کے تحت میونسپل ایریا ، مسلم پورہ مارکٹ ایریا ، چیتنیا نگر ، سلطان پورہ اور دیگر علاقوں میں پانی سڑکوں پر بہتا رہا اور نشیبی علاقے زیر آب رہے ۔ اس سلسلہ میں انچارج کمشنر یادگیری نے مقامی عوام سے کہا کہ صفائی و ستھرائی اور صحت سے متعلق احتیاط برتیں اور متعلقہ مسائل وغیرہ کی یکسوئی کیلئے ہیلپ ڈسٹ ٹیم محمد عمران 9573040084 ، رفیع ، اڑتا شیوا کمار 95056677941، 8142864317 پر ربط پیدا کریں ۔