مٹ پلی میں حکومت کا علامتی پتلہ نذر آتش

   

مٹ پلی ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) باٹا سنگارم میں ڈبل بیڈ رومس کی تعمیر پر معائنہ کے لئے نکلے بی جے پی پارٹی قائدین جی کشن ریڈی (مرکزی وزیر) ایم ایل اے دوباکا رگھونندن راؤ پر پولیس کی جانب سے رکاوٹ ڈالی جانے پر بی جے پی پارٹی کی جانب سے ریاستی سطح پر احتجاج منظم کیا جانے کی ہدایت پر مقامی بی جے پی پارٹی ورکرس و قائدین کی جانب سے مٹ پلی قدیم بس اسٹانڈ قومی شاہرہ پر احتجاج منظم کرتے ہوئے حکومت کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا۔ اس موقع پر بی جے پی پارٹی ٹاؤن صدر بوڈلہ رمیش، ڈاکٹر جے این وینکٹ، چٹلہ پلی سکھیندر گوڑ گنٹو کا سداشیو، سرابھی نوین کمار، سنکیٹا وجئے گوتم یادگری، شوا رنجیت اور دیگر موجود تھے۔