مٹ پلی میں خواتین کو تہنیت کی پیشکشی

   

مٹ پلی /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم خواتین 8 مارچ کے موقع پر لائنس کلب مٹ پلی کی جانب سے سیول ہاسپٹل مٹ پلی کے خواتین طبی عملہ ( ڈاکٹرس ) بشمول ڈاکٹر سویتا ڈاکٹر شلپا ڈاکٹر آفرین کے علاوہ سیول ہاسپٹل میں خدمات انجام دینے والے نرسوں و دیگر کو شالپوشی کے ساتھ تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی ۔ اس موقع پر لائنس کلب مٹ پلی صدر کٹکم راکیش سکریٹری الندولہ سرینواس خازن اندروی راکیش چرلہ پلی راجیشور گٰڑ گڈم شنکر ریڈی کوٹا وجئے کمار ڈاکٹر سائی ڈاکٹر ساجد احمد ڈاکٹر امرشیور آل راٰنڈر گنگادھر اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا ۔ دریں اثناء یوم خواتین کے موقع پر مٹ پلی میونسپل عملہ ( خواتین ) کو میونسپل چیرپرسن راماوینی سجاتا کی جانب سے شالپوشی کے ساتھ تہنیت بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر میونسپل وائس چیرمین بوئن پلی چندرا شیکھر راٰ میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ کونسلرس بالکامتماں چرلہ پلی لکشمی راجیشور گوڑ وجیلہ بچی ریڈی اور دیگر میونسپل عملہ موجود تھا ۔