نئی دہلی : سیویلین ایرکرافسٹ مڈل ایسٹ (مشرق وسطیٰ) کے حصوں سے گزرتے وقت بعض اوقات جی پی ایس سگنل سے محروم ہورہے ہیں ۔ ان رپورٹس پر فکرمند سیول ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے میں تمام انڈین ایرلائنس کو اڈوائزری جاری کی ہے۔ حالیہ دنوں میں بتایا گیا کہ سیویلین طیارے مشرق وسطیٰ کے حصوں سے گزرتے وقت نیوی ایشن سسٹمس سے محروم ہوئے ہیں۔ یہ تیزی سے بڑا جوکھم بنتا جارہا ہے۔ گزشتہ ستمبر میں ایک طیارہ اسی طرح کی مشکل سے دوچار ہوکر ایرانی فضائی حدود میں پہنچ گیا جس کی اس نے کوئی پرمیشن نہیں لی تھی۔ شمالی عراق اور آذربائیجان کے مصروف فضائی حدود میں یہ معاملہ زیادہ تر پیش آیا ہے۔ ستمبر تک 12 علحدہ واقعات پیش آئے۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ اس میں کوئی سازش کا پہلو شامل نہیں بلکہ ملٹری الیکٹرانک سسٹمس کی تعیناتی کے سبب جی پی ایس سگنل ناکام ہوا ہے۔