مڈمانیرپراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد23ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے مڈمانیرپراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا۔ حالیہ دنوں شدید بارش کے بعد اس پراجکٹ کی آبی سطح میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر عہدیداروں نے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔عہدیداروں نے 2200کیوزک پانی کو چھوڑا۔اس پراجکٹ میں ایس آرایس پی سے 4500کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔