مڈ ڈے میلس مزدوروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

   

کورٹلہ /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس نے ریاستی حکومت سے مڈ ڈے میلس مزدوروں کے مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مزدور گذشتہ ایک ہفتہ سے ہڑتال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مڈ ڈے میلس مزدوروں سے اظہار یگانگت کرنے کیلئے آج ہڑتالی کیمپ پہونچ کر ان سے ملاقات کرتے ہوئے مزدوروں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ مڈ ڈے میلس مزدوروں کو اجرت ادا کرنے اور بل کی صحیح ادائیگی نہ کئے جانے پر قرضوں میں مبتلا ہوکر سڑکوں پر آچکے ہیں ۔ ابھی تک تلنگانہ ریاستی حکومت ایک مڈ ڈے میلس مزدور کو 14 ماہ قبل اضافہ کی گئی تنخواہ آج تک ادا نہ کرسکی ۔ ایک مزدور کو ریاستی حکومت 29 ہزار روپئے باقی ہے اور اس طرح اپر پرائمری اسکولس مزدور کیلئے ماہانہ 19 ہزار روپئے اقل ترین اُجرت دیتے ہوئے گیاس اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سامان فراہم کرنے کی اپیل کی ۔ مسٹر کے ودیا ساگر راؤ نے مزدوروں کے بارے میں ایک دن بھی مسٹر چندرا شیکھر راؤ چیف منسٹر کے علم میں نہیں لائے ۔ مسٹر جواڈی کرشنا راؤ نے حکومت سے 5 اکٹوبر 2024 تک آنگن واڑی مڈ ڈے میلس مزدوروں کے مسائل کی عدم یکسوئی پر حلقہ اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے مکان کا گھیراؤ کرنے کا انتباہ دیا۔