مکئی سے لدے 3بحری جہاز استنبول سے خروج کے منتظر

   

استنبول : یوکرین سے آنے والے اور مکئی سے لدے 3 مال بردار بحری جہاز استنبول باسفورس سے گزرنے کے منتظر ہیں۔” یوکرینی بندرگاہوں سے اناج اور غذائی اجناس کے محفوظ ترسیل سرٹیفیکیٹ” کے دائرہ کار میں یوکرین کی بندرگاہ چیرنومورسک سے مکئی سے لدے “روڑین”، “پولرنیٹ” اور “ناوی اسٹار” نامی مال بردار بحری جہاز ترکی پہنچ گئے ہیں اور آج استنبول باسفورس سے خروج کریں گے۔مشترکہ کوآرڈینیشن مرکز کے روسی، یوکرینی، ترک اور اقوام متحدہ کے حکام نے استنبول باسفورس کے بحیرہ اسود حصے کی طرف لنگر انداز اور آئرلینڈ کے لئے عازم سفر “ناوی اسٹار” بحری جہاز کی تلاشی مکمل کر لی ہے۔تلاشی کا کام 3 گھنٹے تک جاری رہا۔ تلاشی مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ جہاز استنبول باسفورس سے خروج کرکے آئرلینڈ کے لئے روانہ ہو جائے گا۔12 ٹن مکئی کے ساتھ ترک پرچم بردار بحری جہاز “پولر نیٹ” اور 13 ٹن مکئی کے ساتھ مالٹا کا پرچم بردار “روڑین” مال بردار بحری جہازبھی رات گئے استنبول پہنچے اور بحیرہ اسود کے داخلی حصے کی طرف لنگر انداز ہوگئے ہیں۔کنٹرول و تلاشی کے بعد “روڑین” بحری جہاز برطانیہ اور “پولر نیٹ” ترکی کے ضلع قوجا ایلی کی دیرینجے بندرگاہ کی طرف چلا جائے گا۔اناج راہداری سمجھوتے کے دائرہ کار میں ” مصطفیٰ نجاتی”، “اسٹار ہیلینا” اور ” گلوری” نامی بحری جہاز بھی آج صبح یوکرین کی چیرنومورسک بندرگاہ سیا ور “ریوا مائنڈ” بحری جہاز اودیسا بندرگاہ سے روانہ ہو گئے ہیں۔