مکہ مسجد میں آج صبح 9 بجے خطبہ میلاد

   

حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( سیاست نیوز) سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد محمد عبدالقدیر صدیقی کے بموجب حسب عملدرآمد قدیم عید میلادالنبیؐ کے موقع پر 12 ربیع الاول بروز جمعرات صبح 9 بجے تاریخی مکہ مسجد میں عربی خطبہ میلادالنبیؐ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ خطیب مکہ مسجد مولانا حافظ و قاری محمد رضوان قریشی خطبہ میلاد دیں گے۔ موذن مکہ مسجد محمد حنیف سلام پیش کریں گے۔ علماء و مشائخین اور عامۃ المسلمین کیلئے لاڑ بازار اور پنچ محلہ کے باب الداخلہ سے داخلہ کی اجازت رہے گی۔

جشن میلاد النبی ؐ کے موقع پر شوگر کی دوا کی مفت تقسیم
حیدرآباد۔ 27 ستمبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر میر حسین علی افسر ایم ڈی یونانی کے فرزند حکیم میر احسان علی عارف کی اطلاع کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن میلاد النبی ؐ کے موقع پر شوگر سے متاثرہ افراد میں بتاریخ 29 اور 30 ستمبر بروز جمعہ اور ہفتہ دو دن، صبح 12 بجے سے شام 6 بجے تک قدیم و مشہور کامیاب دواخانہ نیو بس اسٹاپ چارمینار میں دوا مفت تقسیم کی جائے گی۔ فون نمبر 9391169439 پر اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔

اسی دوران مکہ مسجد میں زیارت آثار مبارک ایچ ای ایچ دی نظام اوقاف کمیٹی کی جانب سے 12 ربیع الاول کے بجائے 15 ربیع الاول اتوار کو صبح 8 تا شام 5 بجے کا اہتمام کیا جائے گا۔