مکہ مسجد میں 50 مصلیوں کیساتھ نماز جمعہ

   

حیدرآباد۔ لاک ڈاؤن کے آغاز کے بعد سے شہرحیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں نمازوں کی ادائیگی بند ہونے کے سبب نماز جمعہ کی باضابطہ ادائیگی نہیں کی جا رہی تھی لیکن گذشتہ ہفتہ 50 مصلیوں کے ساتھ نماز پنجگانہ کی اجازت دیئے جانے کے بعد آج تاریخی مکہ مسجد کے صحن میں 50 مصلیوں کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی گئی لیکن خطیب و امام مکہ مسجد مولانا حافظ محمد رضوان قریشی نے نمٓم جمعہ کی ادائیگی سے قبل اعلان کیا کہ جو لوگ مکہ مسجد میں نمٓم جمعہ ادا کر رہے ہیں وہ نماز کے بعد 4رکعت نماز ظہر فرض ادا کرلیں کیونکہ مسجد میں مصلیوں کی تعداد پر عائد پابندی کے سبب جمعہ میں اذن عام کی شرط پوری نہیں ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے تاریخی مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ میں گذشتہ ہفتہ سے نماز پنجگانہ کی اجازت فراہم کردی گئی ہے لیکن آج پہلے جمعہ کے موقع پرتاریخی مکہ مسجد میں مصلیوں کی محدود تعداد اور داخل ہونے والوں کو روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو دیکھتے ہوئے خطیب و امام مکہ مسجد مولاناحافظ محمد رضوان قریشی نے مصلیوں کو نماز ظہر کی ادائیگی کی تاکید کی ۔ مکہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران سماجی فاصلہ کے ساتھ صفیں بنائی گئی تھیں اور مسجد کے صحت میں نماز ادا کی گئی ۔