ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ایم بی شفیع اللہ کا دورہ ۔ تعمیراتی کاموں کے تعلق سے معلومات حاصل کیں
حیدرآباد۔19جنوری(سیاست نیوز) ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود جناب ایم بی شفیع اللہ نے آج تاریخی مکہ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے تزئین نو اور آہک پاشی کے کاموں کا مشاہدہ کیا اور ماہ رمضا ن المبارک کے آغاز سے قبل تمام کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ انہیں روزانہ کے اساس پر رپورٹ روانہ کرنے کی تاکید کی ۔ طویل مدت سے جاری مکہ مسجد کی آہک پاشی و تزئین نو کے اقدامات کے متعلق مسلسل شکایات کے بعد جناب ایم بی شفیع اللہ آئی ایف ایس ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد آج دورہ کرکے کاموں کے متعلق آگہی حاصل کی ۔ ان کے دورہ مکہ مسجد کے موقع پر ضلع اقلیتی بہبود عہدیدار جناب محمد الیاس کے علاوہ مہتمم مکہ مسجد جناب محمد عبدالقدیر صدیقی اور دیگر موجود تھے۔ جناب ایم بی شفیع اللہ نے مسجد کی مرکزی عمارت کے کاموں کے متعلق آگہی حاصل کی اور انہیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہو ںنے بتایا کہ توقع ہے کہ آئندہ ماہ کے اواخر تک ان کاموں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈائرکٹر سیکریٹری نے بتایا کہ مکہ مسجد کے تزئین نو کے کام اب آخری مراحل میں ہیں جنہیں ماہ رمضان المبارک سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مکہ مسجد کے امور کی نگرانی ‘تحفظ اور تزئین کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مکہ مسجد ملازمین کے مسائل کے حل پر بھی انہوں نے ممکنہ حد تک ضروری اقدامات کا تیقن دیا ہے۔م