مکہ مکرمہ اور ویٹکن سٹی سے بھی زیادہ محترم و مکرم ایودھیا کو بنایا جائے گا: یوگی حکومت کا اعلان

,

   

لکھنو(اترپردیش): ہندوؤں کی نہایت عقیدت و محبت کا مقام ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہے۔ یوگی حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایودھیا کوبین الاقوامی سطح پر شہرت دلوائی جائے گی۔اسے اتنا خوبصورت اور محترم وعظمت والا بنایا جائے گاکہ دنیا کے نقشہ میں یہ مکہ مکرمہ اور ویٹکن سٹی سے بھی زیادہ محترم بنایا جائے گا۔ وا ضح رہے کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کا مقدس شہر ہے جبکہ ویٹکن سٹی عیسائیوں کا مقدس شہر ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ ایودھیا میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ‘ بس اسٹیشنس اور ریلوے اسٹیشنس کے علاوہ بنیادی وسائل تعمیر کئے جائیں گے۔ ایودھیا میں ترقی کے کام انجام دئے جائیں گے۔

سدھارتھ سنگھ نے بتایا کہ ایودھیا کو دنیا کا سب سے بڑا ہندوؤں کے مذہبی شہر بنانے کیلئے یوگی حکومت پوری کوشش کررہی ہے او را س کے لئے بین الاقوامی سطح کے ماہرین سے مدد لی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایودھیا کو سجانے کا کام کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد۔ رام جنم بھومی پر فیصلہ سناتے ہوئے اس متنازعہ زمین پر مندر تعمیر کی اجاز ت دے دی ہے جبکہ مسجد کیلئے دوسرے مقام پر پانچ ایکر اراضی فراہم کرنے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے۔