مکہ مکرمہ: مسجد حرام کی لائبریری میں 7 نایاب مخطوطات کی نمائش

   

ریاض: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام کی خواتین لائبریری میں 7 نایاب مخطوطے نمائش کے لیے رکھے ہیں۔ ان میں سب سے اہم مصحف عثمانی ہے جو کہ خلیفہ عثمان بن عفان کے دور میں لکھا گیا تھا۔نمائش کے لیے ایک منفرد لوح پیش کی جا رہی ہے جس پر معروف خطاط محمد ابراہیم کی لکھی گئی قرآنی آیات شامل ہیں، ہاتھ سے لکھا گیا موطا کا دنیا میں موجود واحد نسخہ، 60 سال پہلے کے پرانے اخبارات کا ایک مجموعہ، ’’ذروۃ الوفا بأخبار دار المصطفی‘‘ اور ’’بلوغ القری فی ذیل ?تحاف الوری بآخبار آم القری‘ بھی نمائش کا حصہ ہیں۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے جنرل ڈیپارٹمنٹ برائے ثقافتی امور وخواتین کی ڈائریکٹر امیمہ السدیس نے کہا کی کہ نمائش کا افتتاح ایک تاریخی اور ثقافتی پلیٹ فارم کے قیام کے لیے عمل میں آیا ہے جو معاشرے کو تاریخی اور ثقافتی طور لحاظ سے اپنے علمی تصورات کو وسعت دینے کے لیے کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں حرم کی خواتین لائبریری دراصل ایک ثقافتی جھروکہ ہے جس میں اللہ کے مہمانوں کے روحانی اور ثقافتی تجربے کی تقویت کے لیے اہم ثقافتی نمونوں کی نمائش ہوتی ہے۔ اس مکتبہ میں (12) ضمنی لائبریریاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس نمائش کے لیے لائبریری کے ارتقائی مراحل کو دستاویزی شکل بھی دی گئی ہے۔اس دوران انہوں نے بعض نادر مخطوطے، قرآن پاک کے نایاب نسخے، پرانے اخبارات، مسجد حرام اور مکہ مکرمہ کی پرانی اور جدید تصاویر اور بعض مخطوطات کی تصاویر بھی دکھائیں۔