ممبئی۔ برطرف اسٹنٹ پولیس انسپکٹر سچن وازے جس کو ریلائنس انڈسٹریز چیرمن مکیش امبانی کے گھر کے قریب میں دھماکو اشیاء سے لیز گاڑی کی دستیابی اور ہیرین قتل معاملے میں گرفتار کیاگیا ہے کو خدمات سے برطرف کردیاگیاہے۔
وازے اسٹنٹ پولیس انسپکٹر کرائم برانچ یونٹ(سی ائی یو) میں تھے اور مانسوکھ ہیران قتل معاملے میں ان کا نام آنے کے بعد ممبئی پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں شہریوں کی سہولت کے لئے بنائے گئے مرکز میں منتقل کردیاگیاتھا۔
ممبئی پولیس نے منگل کے روز کہاکہ سچن وازے کو ان کے خدمات سے برطرف کردیاگیاہے۔
وازے کو مکیش امبانی کے گھر کے سامنے دھماکو اشیاء سے لیز گاڑح رکھنے اور مانسوکھ ہیرین کی موت کے معاملے میں این ائی اے کی خصوصی عدالت میں 15اپریل کے روز پیش کیاگیاتھا اور انہیں 23اپریل تک عدالتی تحویل میں دیاگیا۔
ہیرین جس کی گاڑی دھماکو اشیاء سے لیز امبانی کے گھر کے قریب میں رکھی پائی گئی تھی‘ 5مارچ کے روز تھانے سے ان کی نعش دستیاب ہوئی تھی