میدک۔ 12؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ میدک میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے کے 200 ویں یومِ پیدائش کی تقریبات نہایت شایانِ شان انداز میں منعقد کی گئیں۔یہ تقریبات دفتر ایم ایل اے کیمپ میں بھی چیرپرسن بلدیہ کانگو رادھیکا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اور بی آر ایس پارٹی کے زیر اہتمام بٹی جگپتی سابق صدرنشین کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ ضلع کلکٹریٹ کے اجلاس ہال میں محکمہ پسماندہ طبقات بہبود کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر پرتیما سنگھ نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی نابرابریوں کا خاتمہ ہی مہاتما جیوتی راؤ پھولے کا بنیادی مشن تھا۔ ضلع کلکٹر نے ایڈیشنل کلکٹر ناگیش، میونسپل چیئرمین رادھیکا بھوپتی راجو، وائس چیئرمین نریش اور مختلف برادریوں کے قائدین کے ہمراہ مہاتما پھولے کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت نچھاور کرتے ہوئے شمع روشن کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ بی سی ویلفیئر آفیسر گنگا کشور، تلنگانہ نان گزیٹیڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کے صدر دونتی نریندر،وائس چیرمین بلدیہ ڈی نریش۔ سکریٹری راج کمار، پدم شالی سنگھم کے صدر میکلا جیارامولو، نائنی برہمن سنگھم کے صدر اْپّلا سوامی، مالا مہاناڈو کے اعزازی صدر ماسائی پیٹ ملیشم، بی سنگمیشور، دیگر عوامی نمائندے، سرکاری عہدیداران اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔