مہاجر مزدور بے بسی اور لاچاری کے عالم میں سڑکوں پر اتر ائے۔ پیش ہے سیاست ڈاٹ کام کی خصوصی رپورٹ

,

   

Ferty9 Clinic

عالمی وباء سی او وی ائی ڈی19کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے معلنہ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر مہاجر مزدروں پر پڑا ہے جو روٹی روزگار کی تلاش میں اپنے آبائی مقامات کو چھوڑ کر دوسری ریاستوں میں نہ صرف کام بلکہ مقیم بھی ہیں۔

کچھ اسی طرح کا حال ریاست تلنگانہ میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مہاجر مزدوروں کا بھی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 30اپریل تک کی توسیع کے اعلان کے بعد ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے مہاجر مزدور بے بسی اور لاچاری کے عالم میں سڑکوں پر اتر ائے اور اپنے آبائی مقام پر جانے کا فیصلہ کیامگر تلنگانہ پولیس نے انہیں روک دیا۔

اس سلسلہ میں سیاست ڈاٹ کی یہ خصوصی ویڈیو رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video