مہاراشٹرا اسمبلی کیلئے این سی پی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

   

بیڑ ۔ 18ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے سربراہ شردپواور نے مہاراشٹرا اسمبلی کے آنے والے انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کردیا۔ این سی پی نے ٹوئٹر پر خبر دی کہ پوار نے بیڑ میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ ریاستی قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر دھننجے منڈے کو بیڑ کے پرلی حلقہ اسمبلی سے این سی پی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جہاں توقع ہے کہ اُنھیں اپنی چچا زاد بہن اور ریاستی وزیر پنکجا منڈا سے پھر ایک مرتبہ مقابلہ ہوگا ۔ پنکجا نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اپنے چچازاد بھائی کو 25,895 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی تھی ۔ این سی پی میں پدرانہ موقف کے حامل شردپوار نے اپنی پارٹی کے دیگر چار قائدین کی امیدواری کا اعلان بھی کیا ۔ ان میں سندیپ شرما گر ( بیڑ) ، وجئے سنہہ پنڈت (گیواٹی ) ، پرکاش سولنکے (مالیگاؤں ) اور نمیتا منڈاڈار (کاٹیج ) شامل ہیں۔