مہاراشٹرا میں دو حادثات، 11 ہلاک

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے رائے گڑھ اور سندھو درگ اضلاع میں ممبئی ۔گوا ہائی وے پر پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور دیگر 24 زخمی ہوگئے۔ رائے گڑھ حادثہ میں کار، ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسرے حادثہ میں دو افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ 23 زخمی ہیں۔