مہاراشٹرا میں شہیدوں کے ورثاء کو 25 لاکھ کے بجائے ایک کروڑ روپئے معاوضہ

,

   

٭ مہاراشٹرا کی کابینہ نے منگل کے دن منظوری دی کہ شہید اور معذور فوجیوں کے ورثاء کو جو ریاست کے متوطن ہوں، مالی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ مہلوکین فوجیوں کے ورثاء کو اب موجودہ 25 لاکھ روپئے کے بجائے ایک کروڑ روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔ حکومت 60 لاکھ روپئے ایسے فوجیوں کے ورثاء کو دے گی ، جو 51 تا 100% معذور ہوجانے کے شکار ہوں جبکہ موجودہ معاوضہ صرف 15 لاکھ ہے۔