مہاراشٹرا میں عیدمیلاد النبیؐ کی تعطیل 18 ستمبر کو دی جائے : نسیم خان

   

ممبئی: سابق وزیر اور ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدرمحمدعارف نسیم خان نے وزیر اعلیٰ اور دونوں نائب وزراء اعلی کو خط لکھ کر مطالبہ کہا ہے کہ مہاراشٹر میں عید میلاد النبی کی تعطیل 16 ستمبر کے بجائے 18 ستمبر کو دی جائے اور اس کا اعلان کیا جائے ۔نسیم خان نے لکھا کہ دنیا کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دینے والے پیغمبر اسلام ؐکا یوم ولادت 16 ستمبر ہے ۔ گنیش وسرجن 17 ستمبر کو ہندو بھائیوں کیلئے اننت چترتھی کا دن ہے ۔ 16 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔اورنگ آباد، جالنہ، مالیگاؤں، بھیونڈی، تھانے اور ممبئی سمیت مہاراشٹر کی مختلف مسلم تنظیموں کی ایک میٹنگ 07 ستمبر کو آل انڈیا خلافت کمیٹی میں منعقد ہوئی تاکہ تہوار کے تقدس کو برقرار رکھا جا سکے ، جو دونوں مذاہب کیلئے مقدس ہے ۔ ہندو مسلم ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اجلاس میں 16 ستمبر کو پیغمبر اسلام ؐ کے یوم پیدائش پر جلوس 18 ستمبر کو نکالا جائے گا تاکہ دونوں تہوار محبت اور خیر سگالی کے ساتھ منائے جا سکیں۔