مہاراشٹرا میں کسانوں کو دی جانے والی رقم میں اضافہ

   

ممبئی: مہاراشٹرا حکومت نے نمو شیتکاری مہاسمان ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کو دی جانے والی رقم کو 6,000 روپے سے بڑھا کر 9,000 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ناگپور میں ایک پروگرام میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مالی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہاراشٹرا کے کسانوں کو مرکز کی پی ایم-کسان اسکیم کے تحت سالانہ 6000 روپے اور ریاست کی این ایس ایم این وائی کے تحت تین قسطوں میں اتنی ہی رقم ملتی ہے۔