ممبئی: ریاست مہارشٹرا کی سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو حکومت اب ذاتی نوعیت کا ہیلتھ کارڈ دستیاب کرائیگی جن میں ان طلباء کے اسکولوں میں منعقد ہونے والے ان کے مستقل طبعئی معائنوں کی تفصیلات دستیاب ہوگی یہ فیصلہ ریاستی حکومت نے محکمہ صحت کے افسران کی ایک اعلی سطحی میٹنگ کے دوران لیا۔ حکومت نے اس سلسلے میں ریاست کے ہر طالب علم کی ان معلوماتوں کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرنے کے لیے ایک صحت ایپ بھی تیار کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ، اگر کسی طالب علم کے ہیلتھ چیک اپ میں مزید طبی علاج کی ضرورت درکار ہوتی ہے ، تو اس طرح کی مدد مرکزی حکومت کی ، راشٹریہ بال سوستھیا کاریاکرم (آر بی ایس کے ) کے تحت دستیاب اسکیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ یہ پہل قومی صحت مشن کے ذریعے نافذ کی گئی ہے اور 0 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے درمیان ’4Ds‘ پیدائش کے وقت نقائص، بیماریاں، خامیاں ، اور نشوونما میں تاخیر، بشمول معذوری کا جلد پتہ لگانے اور علاج کا ہدف رکھا گیاہے ۔