مہاراشٹر میں بارش نے ایک بار پھر مچائی تباہی،وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے متاثرہ علاقوں کا لیا جائزہ

,

   

ممبئی: مہاراشٹر میں بارش نے ایک بار پھر لوگوں کی معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بدھ کو وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ ادھو ٹھاکرے نے بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں جاننے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میں تمام متاثرہ اضلاع بشمول مراٹھواڑہ کے افسران کو فوری امداد اور بچاؤ کے کام کا حکم دیا گیا۔ اس کے ساتھ کسانوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ حکومت اس بحران کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ محکمہ زراعت اور محکمہ ریونیو کو فوری طور پر تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک عثمان آباد ، لاتور ، اورنگ آباد ، یواتمال میں پانی میں پھنسے کئ افراد کو بچایا گیا ہے۔ اس کے لیے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد لی جا رہی ہے۔