ناسک: مہاراشٹرا پولیس نے ناسک ضلع میں نقلیگٹکھا بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپے کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا اور لاکھوں روپے کا سامان ضبط کرلیا۔ ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ گٹکھا بنانے کی ایک فیکٹری، جس پر ریاست میں پابندی عائد ہے ، ناسک روڈ پولیس اسٹیشن کے تحت ایکلہارے میں یہ فیکٹری حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جارہی تھی۔ ناسک روڈ پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر گنیش شیلکے کو اطلاع ملی کہ ایکلہارے تھرمل پاور اسٹیشن کے نزدیک سمنگاؤں میں متروچایا فارم ہاؤس کے سامنے ایک پرانے مکان میں جعلی گٹکھا بنایا جارہا ہے ۔