کولہاپور : مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع کے پچیری آگر میں جمعہ کی صبح ‘گنیش وسرجن جلوس’ کے دوران سڑک حادثے میں ایک نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب گاؤں میں گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کا جلوس نکل رہا تھا، ایک تیز رفتار ٹیمپو بریک فیل ہونے کی وجہ سے جلوس میں گھس گیا۔ اس میں ٹیمپو ڈرائیور اور ایک لڑکی کی موت ہو گئی اور 15 لوگ زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق ٹیمپو ڈرائیور باہر نکلا اور اپنی بے قابو گاڑی کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہ پہیوں کے نیچے آکر کچلا گیا جب کہ ٹیمپو میں بیٹھی لڑکی سر پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔ زخمیوں کو ابالولی دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔