ممبئی : مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے ) حکومت کے سیاسی بحران کے چھٹے دن، اعلی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر ادے سامنت اتوار کو گوہاٹی میں باغی شیوسینا لیڈر ایکناتھ شنڈے کے گروپ میں شامل ہوگئے ۔ مسٹر سامنت شنڈے کیمپ میں شامل ہونے والے آٹھویں وزیر ہیں۔ شیو سینا میں شنڈے گروپ کے ذرائع نے ممبئی میں میڈیا کو اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے ۔