مہارشٹراچیف منسٹر یکناتھ شنڈے نے ”اعتماد کا ووٹ“میں جیت حاصل کی

,

   

ممبئی۔توقع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کے ساتھ چیف منسٹر یکناتھ شنڈے نے مہارشٹرا قانون ساز اسمبلی میں ”اعتماد کا ووٹ‘’میں جیت کے ذریعہ مضبوطی حاصل کرلی ہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس کے ساتھ 30جون کے روز حلف لینے والی شنڈے حکومت کے لئے پچھلے دو دنوں میں یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔

اتوار کے روز مذکور اتحادی امیدوار اور بی جے پی کے وکیل راہول نارویکر بطور نئے اسپیکر منتخب ہوئے اور مہاوکاس اتحاد ی شیوسینا کے امیدوار رنجن سالو ے کے مقابلے میں اطمینان بخش اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے طلب کردہ 2روزہ خصوصی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے بعد شنڈے کی زیرقیادت حکومت نے دوسرے دن اعتماد کے ووٹ میں جیت حاصل کی ہے۔