ممبئی۔ شیو سینا ایم پی سنجے راؤت کو پترا چاؤل معاملے میں 4اگست کے لئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں بھیجا گیاہے۔ اس سے قبل دن میں ای ڈی نے راؤ ت ان کی گھر سے ممبئی ایک ایک چاؤل کی تزین نو کی بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے پر مشتمل منی لانڈرنگ معاملے میں صبح گرفتاری کے بعد خصوصی سیشنس عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔
عدالت میں پیش کرنے سے قبل سینا لیڈر کو طبی جانچ کے لئے جے جے اسپتال لے جایاگیاتھا۔ اتوار کے روز شیو سینا لیڈر کے گھر پر ای ڈی کے اہلکاروں نے دھوا کیاتھااور کئی گھنٹوں کی پوچھ تاچھ اورتحویل کے بعد آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں انہیں گرفتار کرلیاگیاہے۔
مہارشٹرا کے سابق چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کے قریبی لوگوں میں راؤت کاشمار کیاجاتا ہے۔
گرفتاری سے قبل سنجے راؤت کے بھائی نے ایک روز قبل کہاتھاکہ”سنجے راؤت کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ ان سے بی جے پی پریشان ہے اور انہیں گرفتار کرلیاگیاہے۔
انہوں نے گرفتاری کے ضمن میں کوئی دستاویز بھی نہیں دیاہے۔انہیں پھنسایاگیاہے“۔درایں اثناء ممبئی میں سنجے راؤت کے خلاف ایک اور ایف ائی آر درج کی گئی ہے جس میں مذکورہ شیو سینا ایم پی کے قریبی مانے جانے والے سوجیت پاٹکر کی بیوی سواپناپاٹیکر کو دھمکانے کا الزام لگایاگیاہے۔
یہ مقدمہ واکولہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ائی پی سی کی دفعہ 504‘506‘اور 509کے تحت درج کیاگیاہے۔ واضح رہے کہ جس کیس میں راؤت کی گرفتاری عمل میں ائی ہے کہ اسی پاترا چاؤل معاملے میں ای ڈی نے سنجے راؤت کوان کے مکان پر دھاوے کے بعد اتوار کے روز گرفتار کیاہے۔
درایں اثناء ممبئی میں ای ڈی دفتر او رجے جے اسپتال میں سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے‘100سے زائداہلکاروں کو حالات پرقابو پانے اور نظم ونسق کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے لئے تعینات کردیاگیاہے۔ موقع پر ایڈیشنل ڈائرکٹر(ای ڈی) ستیابرتا کمار بھی دیکھے گئے ہیں۔
ذرائع کے بموجب اتوار کے روز راؤ ت کے مکان سے 11.50لاکھ غیرمحسوب نقدی رقم کوا ی ڈی نے ضبط کیاہے۔ ای ڈی کا عملہ اتوار کی صبح 7بجے کے قریب راؤت کے گھر پہنچا اورتلاشی شروع کردی تھی۔
پاترا چاؤل لینڈ اسکام معاملے میں ای ڈی کی گرفتاری کے فوری بعد شیو سینا لیڈر نے کہاکہ ”میں جھکنے والانہیں ہوں“۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راؤت نے کہاکہ ”فرضی مقدمات اور دستاویزات لوگوں کے خلاف درج کئے جارہے ہیں۔
یہ تمام کام شیوسینا اورمہارشٹرا کوکمزورکرنے کے لئے کئے جارہے ہیں۔ سنجے راؤت جھکے گا نہیں۔
میں پارٹی ہرگز نہیں چھوڑوں گا“۔سنجے راؤ ت کو ای ڈی نے اسی سال28جون کو پاترا چاؤل لینڈ اسکام1034کروڑ روپئے کے معاملے میں درج منی لانڈرنگ کیس کے ضمن میں طلب کیاتھا۔
تحقیقات میں شامل ہونے سے انکار اور اس کے لئے تحقیقات میں عدم شمولیت کی وجہہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کا حوالہ دے کر‘ پھرانہوں نے انہیں گرفتار کرنے کی ہمت دیکھنے کا دھمکی دی۔ بعدازاں وہ ای ڈی دفتر پہنچے۔
اپنی تحقیقات کے حصہ کے طور پراسی سال اپریل میں ای ڈی نے 11.15کروڑ روپئے کی راؤت کی بیوی ورشا راؤت کے اثاثوں کو ضبط کرلیاتھا۔