مہارشٹرا: جے شری رام نعرہ نہ لگانے پر زدو کوب

,

   

اورنگ آباد: جئے شری رام نعرہ نہ لگانے کے پر ایک گروپ نے ایک آدمی کو مبینہ طورپر شدید زد وکوب کیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ ذرائع کے مطابق ایک ہوٹل ملاز م عمران اسماعیل پٹیل نے اپنی شکایت میں کہا کہ دس آدمیوں پر مشتمل ایک گروپ نے انہیں بیگم پورہ علاقہ کے ہڈکا کارنر پر روک لیا اور انہیں جئے شری رام نعرہ لگانے کیلئے کہا گیا۔ میری چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے او رمجھے بچالیا۔

پولیس انسپکٹر مدھوکر ساونت نے کہا کہ متاثرہ شخص کو شکایت کو درج کرلیا گیا اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں تعزیرات ہند دفعہ 153Aاور 144کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔