ناگپور۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مہارشٹرا چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی لوگوں سے گھروں میں بند رہنے اور ”سماجی دوری“ بنائے رہنے کی اپیل کے باوجود بی جے پی کے وردھا سے رکن اسمبلی دادا راؤ وائی کیچی نے اس اپیل کی خلا ف ورزی کی ہے۔
اتوار کے روز ملک بھر میں 25مار چ سے جاری لاک ڈاؤن کے بارہویں روز 200سے زیادہ لوگ اروی میں کیچی کے گھر میں اکٹھا ہوگئے تاکہ اس کی سالگرہ کا جشن مناسکیں۔
ویڈیوز او ر فوٹوز سوشیل میڈیاپر وائیرل ہونے کے بعد اس بات کا اندازہ کیاجارہا ہے کہ 200سے زائد مرد اور خواتین جمع تھے‘ جو رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کھڑے تھے جو مبینہ طور پر راحت کاری سامان کی تقسیم کررہے تھے۔
خلاف ورزی پر سخت نوٹ لیتے ہوئے مقامی ضلع انتظامیہ کے کیچی کے نام ایک نوٹس جاری جس پر انہوں نے الزام عائد کیاکہ ”یہ سیاسی مخالفین کی سازش کا حصہ ہے“۔
مذکورہ رکن اسمبلی نے کہاکہ وہ 21خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا منصوبہ بنارہے ہیں جیسا کہ وہ ہرسال کرتے ہیں‘
مگرکچھ سیاسی مخالفین نے یہ افواہ پھیلادی کہ وہ مفت میں کھانے کے پیاکٹس تقسیم کررہے ہیں‘ جس کے نتیجے میں لوگ جمع ہوگئے جس کو پولیس کی مدد سے منتشر کردیاگیاتھا