مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل۔ شراد پوار نے کہاکہ کانگریس سینا کے ساتھ الائنس کی سمت

,

   

پوار نے یہ بھی کہاکہ کانگریس کی مرکزی قیادت سینا کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے معاملے میں اب تک غیرمعمولی رہی ہے

ممبئی۔این سی پی صدر شراد پوار نے جمعہ کے روز کہاکہ ان کی پارٹی نے اب تک شیو سینا سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے‘انہوں نے موخذاکر کی جانب سے ریاست میں این سی پی اور کانگریس کے ساتھ ملکر حکومت تشکیل دینے کے دعوؤں کے پس منظر میں یہ بات کہی ہے۔

پوار نے یہ بھی کہاکہ کانگریس کی مرکزی قیادت سینا کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے معاملے میں اب تک غیرمعمولی رہی ہے۔ناسک میں غیر موسمی بار ش کی وجہہ سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے پہنچنے پوار نے جمعہ کے روز میڈیاکے نمائندوں سے کہاکہ ”کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیاہے۔

کسی نے ہم سے بات نہیں ہے۔ سیناکے رکن پارلیمنٹ سنجے روات پارلیمنٹ میں میرے ساتھ بیٹھتے ہیں اور انہوں نے مجھ سے ملاقات کی ہے۔

ہم نے سیاسی معاہدے کے متعلق کوئی بات نہیں مگر ہمارے اردگرد کے سیاسی ماحول کے متعلق ضرورت بات کی ہے۔ہم اس طرح کے تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔

تاہم پوار نے ناسک میں جمعہ کے روز دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آیاکسی نے ہمارے سے اس تجویز کے ساتھ پیش نہیں ہوا اور نہ ہی ہم نے کسی کو کوئی پیشکش کی ہے“۔

جمعرات کے روزشیو سینا ادھوٹھاکرے اشارہ دیا کہ ان کی پارٹی بی جے پی سے آگے جاکر موقع تلاش کررہی ہے۔ وہیں دعوی بھی کررہی ہے کہ ان کی پارٹی کو ئی بھی فردمستقل طور پر چیف منسٹر کی کرسی کا دعوی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ”میں بی جے پی‘ این سی پی اور کانگریس سے رابطے میں ہوں“۔

راوت نے جمعرات کی شام پوار کے گھر پر ان سے ملاقات کی تھی۔پوار نے بھی اس امکان سے انکار نہیں کیا کہ مذکورہ شیو سینا کانگریس کی مدد سے انکار نہیں کیاجاسکتا ہے۔

یہاں پر یہ بات بھی کی جارہی ہے کہ سینا سینا اپوزیشن پارٹیوں سے باہری حمایت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”میں نے کانگریس کی قیادت کو قریب سے دیکھا ہے۔ مذکورہ قومی قیادت میرے تجربے کے مطابق‘ وہ اس طرح کے معاملات میں کم ہی دلچسپی دیکھاتی ہے۔

مگر یہ ماضی کا معاملہ ہے مگر میں نہیں جانتا ہے کہ کل کیاہونے والا ہے۔ تاہم میرے احساس ہے کہ کانگریس کی قیادت اس طرح کے انتظام کی حمایت نہیں کرے گی“۔

وہیں بی جے پی اورشیو سینا کو حکومت کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کا استفسار کرتے ہوئے پوار نے کہاکہ چند دن میں رام مندر کا فیصلے پرفیصلے متوقع ہے اور یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ریاست میں حکومت تشکیل پائے۔

این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہاکہ مذکورہ پارٹی سینا بی جے پی حکومت کے متبادلہ کی تلاش کے مواقع کھلا رکھی ہے۔ انہوں نے غیرموسمی بارش کی وجہہ ریاست میں لاکھوں ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

حکومت کے اندازے کے مطابق3.23لاکھ ایکڑ پرمشتمل زراعی اراضی ناسک ضلع میں تباہ ہوئی ہے۔

کئی مقامات پر کسانوں نے پوار کو روکا او رانہیں گھیر لیا‘ جس کو انہوں نے بھروسہ دلایا کہ وہ حکومت سے اس ضمن میں نمائندگی کرتے ہوئے انہیں معاوضہ دلانے کی کوشش کریں گے