مہاکمبھ : 1.38 کروڑ کا اشنان

   

مہاکمبھ نگر: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں منعقد ہونے والے مہاکمبھ کے مکر سنکرانتی امرت اسنان پر سنگم کے ساحل پر عقیدت کا سیلاب امڈ پڑا۔ تقریبا 1.38 کروڑ عقیدت مندوں نے کڑاکے کی ٹھنڈ اور شیت لہر کے درمیان عقیدت کی ڈبکی لگائی۔دانتوں کو کنپا دینے والے ٹھنڈ میں اجالے کی پہلی کرن روشن ہوتے ہی کروڑوں عقیدت مندوں نے اشنان کیا۔ 12کلو میٹر لمبے گھاٹ پر ہر ہر مہادیو اور جئے شری رام کے نعرے سنائی دیتے رہے ۔ پورا اشنان گھاٹ کہرے کی چادر میں روپوش تھا۔ مکر سنکرانتی کے موقع پر نصف رات سے عقیدت مندوں نے سنگم میں ڈبلی لگانے کا آغاز کیا تھا۔ مہاکمبھ کے پہلے امرت اشنان(شاہی اشنان) میں عقیدت کا جذبہ دکھائی دیا۔